آؤ مل کر قدرت کے راز کھوجیں!۔۔۔۔ تجسس سائنس فورم۔۔۔۔ تعارف (دوسرا حصہ)


تجسس سائنس فورم کے تعارف کا پہلا حصہ تیزابیت پہ پڑھا جا سکتا ہے۔

آج کے دور میں ملکی و غیر ملکی زبانوں میں تعلیمی ویب سائٹس کسی بھی ملک کی تعلیمی روایات کا ایک اہم حصہ گردانا جاتا ہے اور یہ ویب سائٹس کسی بھی ملک میں سائنس کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں یہ طلباوطالبات کی شخصی،ذہنی،علمی و عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
سائنس ایک مشکل مگر دلچسپ مضمون کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسکی افادیت سے دنیا بخوبی واقف ہے۔مگر طلباوطالبات اس مضمون کے بارے علم تو رکھتے ہیں مگر سمجھ نہیں رکھتے اور یہ عدم توجہی کی وجہ سے ہے۔ شاید کہ طلبا اس مضمون کو بس ایک مضمون سمجھ کر پڑھتے ہیں، اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان میں اکثریت اردو زبان سے وابستہ ہے، انگریزی کو سرکاری اور دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود طلبا کی اکثریت اردو میڈیم سے وابستہ ہے۔ تجسس سائنس فورم کا مقصد اردو زبان میں سائنس کی ترویج و اشاعت ہے۔
پاکستان میں سائنس کی ترویج و اوشاعت اور ترقی کے لئے بہت لوگ کوشاں رہے اور اس شعبہ نے بہت سے صاحبِ علم پیدا کئے۔ جنہوں نے ملکی سطح پر اور شہری سطح پر اپنی خدمات سر انجام دیں اور ابھی تک یہ سلسلہ برقرار ہے اور انشاءاللہ یونہی برقرار رہےگا۔ ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند، ڈاکٹر عطاءالرحمان اس کی روشن مثال ہیں۔
سائنس ایک بہت وسیع شعبہ ہے اور اسکو سمجھنے کے لئے دلچسپی اور وقت درکار ہے۔ ویب سائٹ کے زیرِتحت سائنس سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا و طالبات اپنے نظریات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنے تخلیقی کام کو متعارف بھی کروا سکتے ہیں۔ سائنس دن بدن ترقی میں مصروف ہے مگر ہمارا تعلیمی نظام کچھ ایسا ہے کہ سال ہا سال وہی پرانا نصاب پڑھایا جاتا رہا اور یہ نصاب بھی سائنس کے شعبہ کے کچھ درخشندہ ستاروں کی مرہونِ منّت ہے۔ سائنس میں روزانہ کی بنیاد پہ نئی چیزیں اور نظریات دریافت ہو رہے ہیں مگر ہمارے طلبا و طالبات اس سب سے بے خبر ہیں اورہمارے ہاں ان سب باتوں سے آگاہی کا فقدان ہے حالانکہ طلبا کا ان سب باتوں سے با خبر رہنا وقت کی ضرورت ہے۔لہذا تجسس سائنس فورم اس بات کی کمی کو دور کرنے میں ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور انشاءاللہ رہے گی۔


ہمارے مقاصد: 
یوں تو تجسس سائنس فورم کے اغراض و مقاصد بہت ہیں مگر مختصراً کچھ کا ذکر درج ذیل ہے:
1)           سائنس سے متعلقہ مسائل کے حل میں طلبا کی مدد
2)           نئی ایجادات و دریافت سے آگاہی اور سائنس کی دنیا کے عظیم ناموں کے بارے میں اردو زبان میں لکھنا
3)           فورم کے ممبران میں سائنسی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ماہانہ بنیادوں پہ مقابلہ جات کا انعقاد
4)           طلبا کو اس قابل بنانا کہ وہ دوسرے ممالک اور ملکی سطح پر دوسرے اداروں کے طلبا کا سامنا کر سکیں
5)           مختلف موضوعات پر مختلف شعبہ جات کے اساتذہ کی جانب انکی تاریخ اور نظریات میں ترقی پر مبنی لیکچرز کا انعقاد
6)            سائنس سے متعلقہ مطالعاتی دوروں کا انعقاد
7)           سائنس کے بارے میں طلبا میں دل چسپی پیدا کرنا
8)           طلبا کو انکے روشن مستقبل کے مواقع کے بارے آگاہ کرنا                  
9)            طلبا کو سائنسی نمونہ جات بنانے کی طرف راغب کرنا اور انکی حوصلہ افزائی
10)         چھوٹی جماعتوں کے طلبا کو
سائنس کی افادیت اور اس مضمون سے آگاہ کرنا،اور اساتذہ کی تعلیمی زندگی کا تعارف انکے سامنے رکھنا                       تا کہ وہ انہیں اپنے لئے مثال سمجھیں۔
11)        ایک سائنسی جریدے کی اشاعت کی کوشش کرنا

               لیکن ہمیں ان سب مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بہترین افرادی قوت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام صرف دو چار لوگوں کا نہیں بلکہ ایک پوری ٹیم کا ہے۔ مگر ہمیں امید ہے کہ اس سفر میں ہم تنہا نہ ہوں گے، آہستہ آہستہ ہم ایک قافلہ کی شکل اختیار کر لیں گے۔ آئیے ہمارا ساتھ دیجیے، تجسس سائنس فورم کے رکن بنیں اور پاکستان میں سائنس کے حوالے سے ایک نئے باب کا در وا کرنے میں ہماری کوشش کا حصہ بنیں۔

No Response to "آؤ مل کر قدرت کے راز کھوجیں!۔۔۔۔ تجسس سائنس فورم۔۔۔۔ تعارف (دوسرا حصہ)"

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


شئیر کیجیے

Ads 468x60px