السلامُ علیکم دوستو، آپ سب کو ، آپ کے اہلِ خانہ کو، آپ کے محلے والوں کو اور تمام چھوٹے بڑوں کی میری طرف سے عیدالفطر
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے یہ عید آپ سب کی زندگیوں میں بہار کی نوید بن کر آئے۔
ایک دوست بلاگر کے بلاگ پہ ایک نظم پڑھی تھی سو آپ سب کی نذر
اے اللہ
اس عید پر دینا
مجھے کچھ ایسا تحفہ
بس رہ جائیں
میرے اپنوں کے گرد
خوشیاں ہی خوشیاں
رہے ان پر ہمیشہ
تیری برکتوں کا سایہ
دنیا ہی نہیں
آخرت میںبھی
کر تو بلند
میرے اپنوں کا رتبہ
کچھ اس طرح سے کر ان پر
رحمتوں کی بارش
کہ نہ رہے باقی
کوئی دکھ ان کا
دے دے تو ان کو وہ سب بھی
جو کبھی انہوں نے
نہ ہو مانگا
میری خوشیاں بھی دے دے
تو میرے اپنوں کو
تو سنتا ہے سب کی
میری بھی سن لے مولا
آمین
اس عید پر دینا
مجھے کچھ ایسا تحفہ
بس رہ جائیں
میرے اپنوں کے گرد
خوشیاں ہی خوشیاں
رہے ان پر ہمیشہ
تیری برکتوں کا سایہ
دنیا ہی نہیں
آخرت میںبھی
کر تو بلند
میرے اپنوں کا رتبہ
کچھ اس طرح سے کر ان پر
رحمتوں کی بارش
کہ نہ رہے باقی
کوئی دکھ ان کا
دے دے تو ان کو وہ سب بھی
جو کبھی انہوں نے
نہ ہو مانگا
میری خوشیاں بھی دے دے
تو میرے اپنوں کو
تو سنتا ہے سب کی
میری بھی سن لے مولا
آمین
7 Response to "عید الفطر 2012 بہت بہت مبارک ہو آپ سب کو،"
میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔
اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔
کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے
ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے
آمین
میری طرف سے بھی آپ کو عید مبارک۔اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے۔
Ap kw bhi EID MUBARAK
آمین
ثم آمین
کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے
ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے
کسی شاعر(نام اس وقت یاد نہیں آ رہا ہے) کا شعر ہے کہ
کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی
ہم ہی قتل کر رہے ہیں، ہم ہی قتل ہو رہے ہیں
ہمیں اس عید کے موقع ہی خود کو بدلنے کا عہد کرنا ہو گا۔ تجدیدِ عہدِ وفا کرنی ہو گی۔
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔