شور ہے ہر طرف سحاب سحابساقیا! ساقیا! شراب! شرابآبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت!پانی پانی ہے اور شراب شراب!رند بخشے گئے قیامت میںشیخ کہتا رہا حساب حساباک وہی مستِ با خبر نکلاجس کو کہتے تھے سب خراب خرابمجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھیسر جھکا کے کہا شباب شبابجام گرنے لگا، تو بہکا شیختھامنا ! تھامنا! کتاب! کتاب!کب وہ آتا ہے سامنے کشفیجس کی ہر اک ادا حجاب حجاب(کشفی ملتانی)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
7 Response to "شور ہے ہر طرف سحاب سحاب "
کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ یہ غزل کس بحر میں لکھی گئی ہے اور اس کے ایک شعر کی اگر تقطیع کر سکیں تو نوازش ہو گی۔
رند بخشے گئے قیامت میں
شیخ کہتا رہا حساب حساب
بہت مزیدار :)
میرا پاکستان صاحب!
آپ کے سوال کا تفصیلی جواب یہ ہے:
بحر ہے "بحرِ خفیف" اور تقطیع یہ ہے:
شور ہے ہر طرف سحاب سحاب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
ساقیا! ساقیا! شراب! شراب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
آبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت!
فاعِلاتن مفاعلن فَعلُن
پانی پانی ہے اور شراب شراب!
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
رند بخشے گئے قیامت میں
فاعِلاتن مفاعلن فَعلُن
شیخ کہتا رہا حساب حساب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
اک وہی مستِ با خبر نکلا
فاعِلاتن مفاعلن فَعلُن
جس کو کہتے تھے سب خراب خراب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
مجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھی
فاعِلاتن مفاعلن فَعلُن
مجسِ وجہے/گنا ہجب/ پوچی
سر جھکا کے کہا شباب شباب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
جام گرنے لگا، تو بہکا شیخ
فاعِلاتن مفاعلن فَعلَان
تھامنا ! تھامنا! کتاب! کتاب!
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
کب وہ آتا ہے سامنے کشفی
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلُن
کَشَفِی بروزن فَعِلُن ہو گا۔
جس کی ہر اک ادا حجاب حجاب
فاعِلاتن مفاعلن فَعِلان
"بحرِ خفیف" پہ محمد وارث بھائی کا تفصیلی مضمون اس لنک پہ دیکھا جا سکتا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AE%D9%88%D8%A8%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%DB%94-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D9%90-%D8%AE%D9%81%DB%8C%D9%81-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AB.9642/
مالکن نے جو بیلن کھینچ کے مارا
نوکر چلا چلا کر بولا شاب شاب
ہاہاہاہا
اچھی پیروڈی کی ہے جواب صاحب۔
مگر غزل پہ کوئی تبصرہ کئے بغیر ہی چلے گئے۔
ویسے تو میں اس قابل ہر گز نہیں کہ کسی بھی قسم کی شاعری پر تبصرہ کروں۔ لیکن یہ انداز کچھ اجنبی اور نا مانوس سا ہے۔ بحر خفیف کے بارے میں پہلی بار معلوم ہوا۔ شاعری نہایت عمدہ ہے مگر اسے سراہنے میں یہ اسلوب آڑے آرہا ہے۔
اپنی جہالت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
چلیں آپ دوبارہ بلاگ پہ تشریف لائے یہی بہت ہے۔
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔