ایک زمین۔۔۔دو شاعر (احمد فراز، نصیر ترابی)۔۔۔ دو غزلیں


ایک زمین۔۔۔دو شاعر (احمد فراز، نصیر ترابی)۔۔۔ دو غزلیں 

احمد فراز کی غزل:
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے



شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں‌بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے

جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی
پابجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے

اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے


نصیر ترابی کی غزل:
دیکھ لیتے ہیں اب اس بام کو آتے جاتے
یہ بھی آزار چلا جائے گا جاتے جاتے



دل کے سب نقش تھے ہاتھوں کی لکیروں جیسے
نقشِ پا ہوتے تو ممکن تھا مٹاتے جاتے

تھی کبھی راہ جو ہمراہ گزرنے والی
اب حذر ہوتا ہے اس رات سے آتے جاتے

شہرِ بے مہر کبھی ہم کو بھی مہلت دیتا
ایک دیا ہم بھی کسی رخ سے جلاتے جاتے

پارۂ ابر گریزاں تھے کہ موسم اپنے
دُور بھی رہتے مگر پاس بھی آتے جاتے

ہر گھڑی اک جدا غم ہے جدائی اس کی
غم کی میعاد بھی وہ لے گیا جاتے جاتے

اُ س کے کوچے میں بھی ہو، راہ سے بے راہ نصیرؔ

9 Response to "ایک زمین۔۔۔دو شاعر (احمد فراز، نصیر ترابی)۔۔۔ دو غزلیں "

Asad Qureshi said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

بہت عمدہ ہے بلال بھائی۔۔۔خوبصورت، اگر تینوں شعرا کے ساتھ ان کا عرصہ بھی تحریر ہوتا تو لطف دوبالا ہو جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔خیر یہ بھی بہت ہے۔۔۔۔

عمران اقبال said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

بہت عمدہ۔۔۔

محمد بلال اعظم said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

@Asad Qureshi

شکریہ اسد صاحب۔
آپ شعراء کے عرصۂ حیات کی بات کر رہے ہیں یا غزلیں تحریر کا عرصہ۔
ویسے اگر غزلوں کا عرصہ ہے تو پھر یہ بہت مشکل ہے۔ باقی دونوں کا تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ البتہ فراز کا کچھ قیاس کیا جا سکتا ہے۔

محمد بلال اعظم said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

@عمران اقبال
شکریہ عمران صاحب

محمد وارث said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

غور فرمائیے، شان الحق حقی کی غزل اس زمین میں نہیں ہے، اس کا قافیہ الگ ہے ۔

محمد بلال اعظم said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

@محمد وارث

نشاندہی کا بہت شکریہ وارث بھائی۔
اپڈیٹ کر دی ہے پوسٹ۔

آوارہ فکر said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

بہت عمدہ غزلیات شیئر کی ہیں بھائی۔
بہت شکریہ

Ain Meem Ray said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

عمدہ کولیکشن

حسن زیدی said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates


غالبا" رات کی جگہ بھی راہ ہونا چاہئیے (دوسری غزل میں)۔ ۔ ۔ ۔ تھی کبھی راہ جو ہمراہ گزرنے والی
اب حذر ہوتا ہے اس راہ سے آتے جاتے

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


شئیر کیجیے

Ads 468x60px