پاس رہ کر جدا سی لگتی ہے


غزل
پاس رہ کر جدا سی لگتی ہے
زندگی بے وفا سی لگتی ہے

میں تمہارے بغیر بھی جی لوں
یہ دعا، بدعا سی لگتی ہے

نام اس کا لکھا ہے آنکھوں پر
آنسووﺅں کی خطا سی لگتی ہے

وہ ابھی اس طرف سے گزرا ہے
یہ زمیں آسماں سی لگتی ہے

پیار کرنا بھی جرم ہے شاید
آج دنیا خفا سی لگتی ہے

(ڈاکٹر بشیر بدر)

No Response to "پاس رہ کر جدا سی لگتی ہے"

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


شئیر کیجیے

Ads 468x60px