حمد و نعت
خدا ہم ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
مجھے ایسی جنت نہیں چاہیے
جہاں سے مدینہ دکھائی نہ دے
مجھے اپنی چادر میں یوں ڈھانپ لو
زمیں آسماں کچھ دکھائی نہ دے
میں اشکوں سے نامِ محمدﷺلکھوں
قلم چھین لے، روشنائی نہ دے
غلامی کو برکت سمجھنے لگیں
اسیروں کو ایسی رہائی نہ دے
خدا ایسے احساس کا نام ہے
رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
(بشیر بدر)
(آسمان)
No Response to "خدا ہم ایسی خدائی نہ دے"
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔