چل انشاءاپنے گاؤں میں




چل انشاءاپنے گاؤں میں

یہاں اُلجھے اُلجھے روپ بہت
پر اصلی کم، بہروپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رکنا
جہاں سایہ کم ہو، دھوپ بہت
چل انشاءاپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھاؤں میں

کیوں تیری آنکھ سوالی ہے؟
یہاں ہر اِک بات نرالی ہے
اِس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مفلس ہونا گالی ہے
چل انشاءاپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھاؤں میں

جہاں سچے رشتے یاریوں کے
جہاں گھونگھٹ زیور ناریوں کے
جہاں جھرنے کومل سکھ والے
جہاں ساز بجیں بِن تاروں کے
چل انشاءاپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھاؤں میں
(ابنِ انشاء)



2 Response to "چل انشاءاپنے گاؤں میں"

حبیب گوہر said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

اسلام علیکم! اپنا بلاگ بنانے کے لئےمیں نے بلاگ دیکھنے شروع کیے تو ۤپ کے بلاگ نے نگاہیں جذب کر لیں۔ ماشااللہ بہت خوبصورت بلاگ ہے۔سادگی کی اپنی کشش ہوتی ہے۔ آپ کے ذوق کی داد نہ دینا ظلم ہو گا۔ اللہ آپ کو کے علم اور اخلاص میں ترقی عطا فرمائے۔ آمین

محمد بلال اعظم said... Best Blogger Tips[کمنٹ کا جواب دیں]Best Blogger Templates

@dashte imkan
وعلیکم السلام
دشتِ امکان جی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کو میرا بلاگ اور انتخاب پسند آیا۔
بہت خوشی ہوئی کہ آپ بھی اردو بلاگ شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔
آپ اردو بلاگ کے لئے جس قسم کی بھی مدد للینا چاہتے ہوں بلا جھجک پوچھ لیجئے گا۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
آباد رہیں
شاد رہیں

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


شئیر کیجیے

Ads 468x60px